وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے امید ظاہر کی کہ عوام کے تعاون سے بالاخر یہ جنگ جیت لی جائے گی۔

Pervazi Khattak

سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں:خٹک
24 اپریل 2016 (11:35)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور پاک فوج سمیت تمام سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہیں۔

بونیر میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پورے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخواہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سے زیادہ متاثرہوا کیونکہ اس نے اس جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوںنے امید ظاہر کی کہ عوام کے مکمل تعاون سے بالاخر یہ جنگ جیت لی جائے گی۔