وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے پر جاری کام بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Shahbaz Sharif

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے:شہباز
24 اپریل 2016 (11:32)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے اور شفافیت اورتعمیراتی کام کے اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات اتوار کی صبح لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں منصوبے پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
انہوں نے منصوبے پر جاری کام بروقت مکمل کرنے اور منصوبے کے روٹ کے ساتھ ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
بعد میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا دورہ بھی کیا اور تعمیراتی کام میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک انقلاب لائے گااور عوام کو سفر کی جدید اور سستی سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔