شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اَن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا ،جنوبی کوریا او رامریکہ پر حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

File photo

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
24 اپریل 2016 (11:27)
0

شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اَن نے آبدوز کے ذریعے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو ایک چشم کشا کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا ،جنوبی کوریا او رامریکہ پر حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شمالی کوریا کے اعلان سے چند گھنٹے پہلے جنوبی کوریا کے فوجی حکام نے کہا تھا کہ مشرقی ساحل سے آبدوز کے ذریعے کیا جانا والا تجربہ بظاہر بیلسٹک میزائل کا تجربہ ہے۔

فرانس نے یورپی یونین پرزوردیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد اس کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کرے۔
ایک بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے میزائل تجربے پر سخت اور متفقہ ردعمل پر زوردیا تاکہ شمالی کوریا اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند کرے اور اپنا ایٹمی اور میزائل پروگرام روک دے۔