وزیراعلیٰ نے کہا کہ زندگی بڑی انمول ہے اور اپنے ان بہادر سپاہیوں کے اہل خانہ کی مالی امداد کی یہ ایک معمولی کوشش ہے۔

Qaim Ali Shah

شہداء کیلئے امدادی رقم 60 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے:قائم
24 اپریل 2016 (10:46)
0

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہداء کے لئے امدادی رقم کی حد بیس لاکھ سے بڑھا کر ساٹھ لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ انہوں نے کراچی میں ایک اجلاس میں کیا جس میں پولیس میں بھرتیوں اور شہدا کی امداد سے متعلق معاملات پر غور کیاگیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ زندگی بڑی انمول ہے اور اپنے ان بہادر سپاہیوں کے اہل خانہ کی مالی امداد کی یہ ایک معمولی کوشش ہے جنہوںنے ملک اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔