گورنر نے کہا حکومت خصوصاً بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے۔

Ishrat ul Ibad

حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے:عشرت العباد
24 اپریل 2016 (10:43)
0

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعمیری اقدامات کررہی ہے۔

وہ کراچی میں دوسرے سفارتی اور بیرونی سرمایہ کاری ایوارڈ 2016 کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
گورنر نے کہا حکومت خصوصاً بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے۔