گورنر پنجاب نے کہا وکلا آزاد عدلیہ، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔

Rafiq Rajwana

وکلا نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کیلئے جدوجہد کی:رجوانہ
24 اپریل 2016 (10:24)
0

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وکلا برادری نے ملک میں ہمیشہ جمہوریت کی حمایت اورجمہوری اقدار کے فروغ کے لئے جدوجہد کی۔

اسلام آباد میں راولپنڈی کے وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وکلا آزاد عدلیہ، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔
گورنر نے کہا آپریشن ضرب عضب سے امن قائم ہوا ہے اور پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہی ہے۔