ہمایوں اقبال شامی نے کہا تمام اقتصادی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔

Current Affairs

سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب مل رہی ہے:تجزیہ کار
24 اپریل 2016 (10:17)
0

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب مل رہی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے ماہر اقتصادیات مرزا اختیار بیگ نے کہا موجودہ حکومت درست سمت میں گامزن ہے اور دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے ہمایوں اقبال شامی نے کہا تمام اقتصادی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔ گردشی قرضے میں کمی ہوئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر اور ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوںنے کہا حکومت نے بیرو ن ملک مقیم پاکستانی باشندوں کیلئے ترسیلات زر کے حوالے سے مختلف مراعات متعارف کرائی ہیں جن سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ میں مدد ملے گی۔