وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ کسی کے پاس پانامہ پیپرز کے حوالے سے وزیراعظم کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہے تو وہ اسے کمیشن میں پیش کرسکتا ہے۔

Musaddiq Malik

وزیراعظم نے حزب اختلاف کے مطالبے پر عدالتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا:مصدق
24 اپریل 2016 (10:09)
0

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے مطالبے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کمیشن وزیراعظم اور ان کے خاندان پر پانامہ پیپرز میں لگائے گئے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ عمران خان یا کسی اور شخص کے پاس پانامہ پیپرز کے حوالے سے وزیراعظم کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہے تو وہ اسے کمیشن میں پیش کرسکتا ہے۔