وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کتب بینی سے محبت رکھنے والی قوم ملک کو ترقی اوراستحکام کے راستے پر ڈال سکتی ہے۔

Irfan Siddiqui

کتاب بینی ملک کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرسکتی ہے:صدیقی
24 اپریل 2016 (09:59)
0

قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کتاب بینی ملک کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میںپا ک چین فرینڈ شپ سینٹر میں قومی کتاب میلے کے دورے کے موقع پر کیا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ کتب بینی سے محبت رکھنے والی قوم ملک کو ترقی اوراستحکام کے راستے پر ڈال سکتی ہے۔