ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

Tariq Fazal Chauhdry

تمام سیاسی جماعتیں عوام کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں:طارق
24 اپریل 2016 (09:57)
0

وفاقی حکومت کی انتظامی اور ترقیاتی امور کی ڈویژن کے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تمام سیاسی جماعتوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک اور عوام کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے پانامہ پیپرز کے حوالے سے تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی کمیشن بنایا۔