وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ کہنا بالکل بے بنیاد ہے کہ یہ کمیشن ٹیکس چوری کی تحقیقات نہیں کرے گا۔

Pervaiz Rasheed

عدالتی کمیشن کو مالیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا اختیار دیا گیا:رشید
24 اپریل 2016 (09:52)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن کو پاکستان کے تمام مالیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا اختیار دیا گیا ہے۔

ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ کمیشن کو مکمل اختیار دیاگیا ہے کہ وہ ٹیکس چوری ، منی لانڈرنگ اور اس طرح کے دیگر غیر قانونی اقدامات کی شفاف تحقیقات کرے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہنا بالکل بے بنیاد ہے کہ یہ کمیشن ٹیکس چوری کی تحقیقات نہیں کرے گا۔
پرویز رشید نے کہا کہ کمیشن کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ پانامہ پیپرز میں موجود پاکستانیوں کے خلاف تمام مقدمات یا غیر قانونی ذرائع سے بنائے گئے اثاثوں سے متعلق الزامات کی تحقیقات کرسکے گا۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان غلط اور جھوٹے دعوئوں کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں جوان کی اپنی ذہنی اخترا ع ہیں اور حقیقت کے بالکل برعکس ہیں۔