ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے ہاکی سکوائش اورکرکٹ میں نام پیدا کیا۔

Mamnoon Hussain

صدر نے کھیلوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا
24 اپریل 2016 (09:47)
0

صدر ممنون حسین نے کھیلوں کے کلچر کے ذریعے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے تو کوئی دہشت گرد اورملک دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ حکمت عملی اور مختلف کھیلوں کے فروغ کی سنجیدہ کوششوں سے پاکستان کھیلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ ملک میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے ہاکی سکوائش اورکرکٹ میں نام پیدا کیا۔
صدر نے میرٹ کی خلاف ورزی اور غلط ترجیحات کی وجہ سے کھیلوں میں ملک کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور اس سلسلے میں فنڈز کی فراہمی سے متعلق حکومت کے پانچ سالہ منصوبے کی تعریف کی۔