24 اپریل 2015 (22:38)
0

 تاپی گیس منصوبے کی بروقت تکمیل پاکستان کی اولین ترجیح ہے:صدر ممنون
صدر مملکت نے ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ترکمانستان ،افغانستان ،پاکستان ،بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کی بروقت تکمیل پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
صدر نے کہا کہ منصوبہ ناصرف تمام ملکوں کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کا موقع بھی فراہم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے اور سڑکوں کے ذریعے رابطوںمیں بہتری سے درطرفہ اقتصادی تعلقات میں بہتری کے علاوہ ترکمانستان کو پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے سمندر تک رسائی بھی حاصل ہو گی۔دونوں صدور نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے پربھی اتفاق کیا۔