صدرممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور ترکی قریبی تعلقات کو تمام شعبوں پرمشتمل جامع اشتراک عمل میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

 پاکستان ،ترکی کا آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ
24 اپریل 2015 (19:24)
0

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی اپنے قریبی تعلقات کو تمام شعبوں پرمشتمل جامع اشتراک عمل میں تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
ترکی کے دورے کے دوران ایک ترک روزنامہ صباح کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں نے آزاد تجارت کے معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک اقتصادی رابطے بڑھانے ، دوطرفہ تجارت کے فروغ اور توانائی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، ٹرانسپورٹ ،ہاوسنگ اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے پرتوجہ مرکوز کررہے ہیں۔
صدر نے کہاکہ پاکستان اورترکی عالم اسلام کے صف اول کے جمہوری ممالک ہونے کی حیثیت سے خطے میں استحکام کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے قریبی رابطے اور مشترکہ کوششیں علاقائی امن واستحکام میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔