ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔

پاکستان کاجنوری میں امریکی ڈرون حملےمیں دوغیرملکی یرغمالیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار
24 اپریل 2015 (15:24)
0

پاکستان نے رواں سال جنوری میں امریکی ڈرون حملے میں دو غیرملکی یرغمالیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے میں یرغمالیوں کی ہلاکت سے اس ٹیکنالوجی کے خطرات اور سنگین نتائج کی عکاسی ہوتی ہے جس پر پاکستان ایک طویل عرصے سے زور دے رہا ہے۔