ایک ہزار151امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

 ملک بھر کے کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کل ہونگے
24 اپریل 2015 (15:07)
0

 

ملک بھر کے کنٹونمنٹ کے علاقوں میں کل بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔پارٹی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہو گا اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹس کےعلاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی سیکورٹی کے لئے پاک فوج اور رینجرز کے بارہ ہزار چار سو اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ فوج اور رینجرز اہلکار سیکورٹی یقینی بنائیں گے اور انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔

ایک ہزار ایک سواکیاون امیدوارانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق چاروں صوبوں میں تحریک انصاف کے ایک سوسینتیس ، مسلم لیگ(ن) کے ایک سواٹھائیس ، پیپلزپارٹی کے 89، جماعت اسلامی کے 74 ایم کیوایم اور عوامی تحریک کے ستائیس ، ستائیس ، اے این پی کے 13 ، متحدہ مجلس عمل کے 9 اور عوامی مسلم لیگ کے 7 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ایک ہزار 225 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں ایک سوتیس پولنگ اسٹیشنوں کوحساس قراردیاگیا ہے جن میں سے ایک سو دو پولنگ اسٹیشن پنجاب میں ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کے روز شکایات وصول کرنے کیلئے اسلام آباد میں اپنے سیکرٹریٹ میں ایک الیکشن سیل بھی قائم کیا ہے ۔