نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیر مملکت نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کے باعث صورتحال قابو میں ہے۔

پولیو کےخاتمےکیلئےملکی سطح پرقومی ہنگامی لائحہ عمل پرعملدرآمدکیاجارہا ہے
24 اپریل 2015 (12:14)
0

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا ہے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ملکی سطح پر قومی ہنگامی لائحہ عمل پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔وقفہ سوالات کے دوران نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کے باعث صورتحال قابو میں ہے۔


انہوں نے بتایا کہ نیشنل اسلامک ایڈوائزری گروپ قائم کر دیا گیا ہے جو خصوصی طور پر انتہائی حساس علاقوں میں مقامی سطح کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ پولیو کے قطرے پلانے والے سے انکار کرنے والے لوگوں کی تعداد کو کم سے کم کیا جائے اور جو بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہیں انہیں انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔