24 اپریل 2015 (20:57)
0

اطالوی پولیس نے کہاہے کہ انہوں نے آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے میں ملوث 18مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکیا ہے جن میں پاکستانی اور افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔
دفترخارجہ نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا ہے کہ روم میں پاکستانی سفارتخانہ گرفتاردہشت گردوں کی قومیت جاننے کیلئے اطالوی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے ۔