وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں کو بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اپنا بیش تر کام مکمل کرلیاہے ۔

انتخابی اصلاحات بارے پارلیمانی کمیٹی کااجلاس
24 اپریل 2015 (20:41)
0

انتخابی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا ایک اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں سینیٹر اسحق ڈار کی صدارت میں ہوا ۔
زاہد حامد نے اب تک ہونے والی پیش رفت اور مکمل کیے گئے کام کے بارے میں ارکان کو آگاہ کیا ۔
بعد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں کو بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اپنا بیش تر کام مکمل کرلیاہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان نے جنہوں نے گزشتہ کارروائیوں میں حصہ نہیں لیا انھیں پہلے سے مکمل کیے گئے کام کاجائزہ لینے کیلئے کچھ وقت درکار ہے اب وہ بھی اپنی سفارشات دیںگے۔
اسحق ڈار نے بعض اراکین کی طرف سے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے پر تحفظات کے اظہار کا نوٹس لیتے ہوئے نادرا کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں بلاک کیے گئے تمام شناختی کارڈز کاصوبہ وار ریکارڈ پیش کریں۔