کمیشن کے سربراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارجبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اس کے ارکان ہوںگے۔

صدر نے 9واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا
24 اپریل 2015 (20:25)
0

صدرمملکت نے نواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے ۔
کمیشن کے سربراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار ہوںگے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اس کے ارکان ہوںگے وفاقی سیکرٹری خزانہ اس کے سرکاری ماہر ہوںگے ۔
کمیشن کے دائرہ کار میں آمدنی ٹیکس اشیاء کی خریدوفروخت پر ٹیکس اور اشیاء کی خریدوفروخت پر ٹیکس اور روئی کی برآمدی پر ٹیکس کے مجموعی محصولات کی وفاق اور صوبوں کے درمیان تقسیم شامل ہے ۔
کمیشن آزادکشمیر ، گلگت بلتستان اورفاٹا کیلئے اور قدرتی آفات اور دہشت گردی کے واقعات سے متعلق اخراجات کاتخمینہ لگائے گا اور وسائل مختص کرے گا۔