ایڈمرل ذکا اللہ نے کہاکہ ہم کسی بھی سطح پر حفاظتی اقدامات کو نظرانداز کرکے ضیاع کے متحمل نہیں ہوسکے۔

24 اپریل 2015 (19:46)
0

پاک بحریہ کا سالانہ حفاظتی جائزہ آج (جمعہ کو)بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوا جس میں بحری بیڑے کے مختلف یونٹوں کے مجموعی حفاظتی معیار کا جائزہ لیاگیا ۔
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے پاک بحریہ میں جدید حفاظتی رجحان کے حوالے سے مثبت تبدیلی پراطمینان کااظہارکیا ۔
انہوں نے کہاکہ قوم بحری دفاع پر وسائل خرچ کررہی ہے اس لئے ہم کسی بھی سطح پر حفاظتی اقدامات کو نظرانداز کرکے قیمتی جانوں، مہنگے پلیٹ فارموں اورسازوسامان کے ضیاع کے متحمل نہیں ہوسکے۔