میجرجنرل بلال اکبر نے کہاکہ رینجرز نے نہ تو ڈبل سواری پر پابندی لگائی اور نہ ہی اس کی درخواست کی رینجرز نے صرف شہریوں سے شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھنے کیلئے کہا ۔

24 اپریل 2015 (19:19)
0

سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں پرامن ضمنی انتخاب کا انعقاد رینجرز اورپولیس سمیت تمام اداروں کی اجتماعی کامیابی ہے ۔
جمعہ کے روز کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ایک ثبوت بھی ہے کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہیں اور دہشت گردی اور مجرموں کے خلاف جاری آپریشن کسی مخصوص جماعت کیلئے نہیں ہے ۔
میجرجنرل بلال اکبر نے کہاکہ رینجرز نے نہ تو ڈبل سواری پر پابندی لگائی اور نہ ہی اس کی درخواست کی رینجرز نے صرف شہریوں سے شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھنے کیلئے کہا ۔
عزیز آباد آپریشن کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہاکہ اس دن رینجرز کے ہاتھوں کسی سیاسی جماعت کا کوئی کارکن ہلاک نہیں ہوا تھا ۔