پانی وبجلی کے وفاقی وزیر نے کہاہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال بجلی کی پیداوار میں ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ تک اضافہ ہوا ہے۔

بجلی کی قیمت کی مد میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا رہا ہے: خواجہ آصف
24 اپریل 2015 (15:23)
0

پانی وبجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کی مد میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا رہا ہے۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال بجلی کی پیداوار میں ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ تک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح درآمد کی گئی ایل این جی پانچ بجلی گھروں کو فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پچھلے چار ماہ میں صنعتی شعبے کیلئے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث لائن لاسز کم ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی گھروں کو تیل کی بلاتعطل فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔