وزیرداخلہ نےوارسک میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ سیاسی اورعسکری قیادت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔

آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے:چوہدری نثار
24 اپریل 2015 (13:52)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔آج پشاور کے قریب وارسک میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک طرف حکومت کے ساتھ مذاکرات اور دوسری طرف دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا


ایک سوال پر وزیرداخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت قومی معاملات پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔اس سے پہلے فرنٹئیر کانسٹبلری کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹئیر کانسٹبلری کی کارکردگی کو سراہا۔