نوازشریف نے مرحوم کی عدلیہ قانون کی حکمرانی اور اپنے علاقے کی ترقی کیلئے خدمات کا اعتراف کیا۔

24 اپریل 2015 (14:42)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاستدان احمد سعید اعوان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو کل فیصل آباد میں وفات پاگئے تھے۔متاثرہ خاندان کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔

وزیراعظم نے مرحوم کی عدلیہ قانون کی حکمرانی اور اپنے علاقے کی ترقی کیلئے خدمات کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے سینئر صحافی شیخ عبدالقدوس کی وفات پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔