فلپ بارٹن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اوربرطانوی ہائی کمشنرکادوطرفہ تعلقات کو فروغ دینےپراتفاق
24 اپریل 2015 (14:27)
0

برطانوی ہائی کمشنر فلب بارٹن نے آج لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر فلپ بارٹن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔


وزیراعلیٰ نے پاکستان میں تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں برطانیہ کے کردار کو سراہا۔