اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خریف سیزن کیلئے ایک لاکھ ٹن یوریا کی درآمد کی بھی منظوری دی۔

24 اپریل 2015 (12:07)
0

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کاسا1000 منصوبہ کے بڑے معاہدے پر دستخط اوربجلی کی خریداری کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خریف سیزن کیلئے ایک لاکھ ٹن یوریا کی درآمد کی بھی منظوری دی۔

وزیر خزانہ نے ملک کے درآمدی اخراجات میں کمی کیلئے یوریا کھاد کی مقامی پیداوار میں بہتری کی ہدایت کی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکیج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور آئندہ اجلاس کے دوران اس حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔