وزیرخزانہ نے کہاہے کہ پاکستان میں روایتی بینکاری مراحلہ وار اسلامی بینکاری میں تبدیل ہوگی۔

حکومت نے اصلاحات سے قومی معیشت کو بحال کیا ہے: اسحاق ڈار
24 اپریل 2015 (10:58)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے اجتماعی کوششوںاور اصلاحات سے قومی معیشت کو بحال کیا ہے۔اسلام آباد میں البرکہ اسلامک بینک کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد دوبارہ حاصل کیاہے۔
وفاقی وزیر نے وفد کو ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے کی جانیوالی حکومتی کوششوں کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روایتی بینکاری مراحلہ وار اسلامی بینکاری میں تبدیل ہوگی۔
اسحاق ڈار نے گزشتہ سال نو مبر میں سکوک بانڈ کے اجرا کا خصوصی طور پر ذکر کیا اوراسے بڑی کامیابی قرار دیا۔
البرکہ اسلامک بینک کے چیئرمین خالد رشید الزایافی نے اپنے طور پر کہا کہ تمام اسلامی بینک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں شاندار اقتصادی بحالی سے کافی حوصلہ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینک پہلے ہی پاکستان میں پانچ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکا ہے۔