وزیراعظم اپنے برطانوی ہم منصب سے باہمی دلچسپی کے معاملوں پر بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم بدھ سے برطانیہ کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے
24 اپریل 2014 (21:07)
0

وزیراعظم نواز شریف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر بدھ سے برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔وہ برطانوی وزیراعظم سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

وہ برطانوی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کریں گے اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔نواز شریف مالیاتی اور توانائی کے شعبوں کے چیف ایگزیکٹو ز اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے بہتر ماحول کے بارے میں علم ہو گا۔

 

وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجود قریبی تعاون اور شاندار تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔