تھری جی,فور جی سپیکٹرم نیلامی سے ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں:وزیراعظم
24 اپریل 2014 (22:37)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی سے تحقیق اور ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے متعارف کرانے سے نہ صرف ہر شعبے میں خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار، تجارت اور آمدن میں اضافے کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمٰن کی سربراہی میں ٹیم نے شفاف اور مسابقتی انداز میں نیلامی ممکن بنائی۔