برجیس طاہر نے کہا کہ وفاقی حکومت، گلگت بلتستان کو گندم پر سالانہ ساڑھے پانچ ارب روپے کی سبسڈی دیتی ہے۔

گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی واپس نہیں کی گئی:برجیس طاہر
24 اپریل 2014 (22:26)
0

وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی واپس نہیں کی گئی ہے اور اس سلسلے میں ابھی تک تہتر فیصد سبسڈی دی جارہی ہے۔
یہ بات امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے آج (جمعرات) تیسرے پہر اسلام آباد میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، گلگت بلتستان کو گندم پر سالانہ ساڑھے پانچ ارب روپے کی سبسڈی دیتی ہے۔