جنرل اسمبلی کے اختیارات اور کردار کو مستحکم کیا جائے:پاکستان
24 اپریل 2014 (22:20)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی تشکیل میں جنرل اسمبلی کے اختیارات اور کردار کو مستحکم کیا جائے۔
یہ بات اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے سلامتی کونسل کو مزید موثر اور نمائندہ ادارہ بنانے کیلئے سلامتی کونسل کی توسیع کیلئے بین الحکومتی مذاکرات کے بارے میں بند کمرے کے ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
مسعود خان نے کہا کہ مستقل ارکان کے تناسب سے غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔