وزیراعظم نے کہا کہ ہم تعلیم کو عام کرکے معاشرے میں رواداری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

حکومت تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے:وزیراعظم
24 اپریل 2014 (21:36)
0

وزیراعظم نے ائیر یونیورسٹی اسلام آباد کے جلسہء تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے جو ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے نظام کو جدید دور کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اس میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم تعلیم کو عام کرکے معاشرے میں رواداری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ائیر یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی تعمیر کیلئے اراضی کا انتظام کرلیا جائے گا۔

بعد میں وزیراعظم نے یونیورسٹی کے گریجویٹ طلباء میں اسناد اور ایوارڈ تقسیم کئے۔