ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ قومی اداروں پر بھارتی میڈیا کی تنقید بلاجواز ہے۔

24 اپریل 2014 (17:03)
0

ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم  نے  کہا ہے کہ ایران سے بجلی درآمد کرنےکا معاہدہ قابل عمل ہے کیوں کہ منصوبے کیلئے کسی فنڈنگ کی ضرورت نہیں پڑےگی جبکہ ایران پائپ لائن منصوبے کیلئےکثیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، جس کیلئے کوئی بھی عالمی ادارہ فنڈنگ کیلئے تیار نہیں ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف برطانوی وزیر اعظم کی دعوت پر تیس اپریل سے دو مئی تک برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ وزیر اعظم کے دورہ ایران سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تسنیم اسلم نے حامد میر پر حملے کی مذمت کی اور انکی صحت یابی کیلئے دعا کی۔