جنوبی ایشیا لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے کےبغیر ترقی ممکن نہیں: شہباز شریف
24 اپریل 2014 (13:27)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کو ختم کئے بغیر ملک کو ترقی سے ہمکنار نہیں کیا جاسکتا۔

وہ آج لاہور میں پہلی جنوبی ایشیاء لیبرکانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کررہے تھے۔


انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک جامع پالیسی تشکیل دینا ہوگی جس کے ذریعے معاشرے کے تمام طبقوں کو سہولتیں میسر آئیں اورپاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی راست بن سکے۔
انہوں نے کہاکہ دو سال پہلے پیشہ وارانہ مہارتوں کے تربیتی پروگرام شروع کئے گئے تھے جن کے تحت طلباء کو ماہانہ دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیاجارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے کیونکہ اس کے بغیر کسی معاشرہ کی بقا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کو باوقار زندگی مہیا کرنے کے لئے ضروری ہے  کہ اس کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔