پیمرا کی کمیٹی جیو کے خلاف دی گئی درخواست کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

جیو کےخلاف تحقیقات کیلئے پیمرا کی تین رکنی کمیٹی کا قیام
24 اپریل 2014 (12:40)
0

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے وزرات دفاع کی طرف سے جیو ٹی وی نیٹ ورک کے خلاف دی گئی درخواست کا جائزہ لینے کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں سید اسماعیل شاہ، پرویز راٹھور اور اسرار عباسی شامل ہیں جو جیو کے خلاف دی گئی درخواست کا جائزہ لیں گے اور پیمرا بورڈ کو تمام حقائق سے آگاہ کریں گے۔