وزیر خزانہ آج(جمعرات) اسلام آباد میں مالیاتی نظم و نسق کے بارے میں ایک ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے

بہتر اقتصادی نظم و نسق حکومت کی اولین ترجیح ہے:ڈار
24 اپریل 2014 (20:55)
0

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بہتر اقتصادی نظم و نسق حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وہ آج(جمعرات) اسلام آباد میں مالیاتی نظم و نسق کے بارے میں ایک ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام وزارت خزانہ اور ورلڈ بنک گروپ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی استحکام اور قرضوں کے بارے میں دانشمندانہ حکمت عملی بہتر اقتصادی مستقبل کیلئے ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس مقصد کے پیش نظر حکومت نے درمیانی مدت کی بجٹ حکمت عملی وضع کی ہے تاکہ آئندہ تین سال کے دوران مالیاتی خسارے کو مجموعی ملکی پیداوار کے تقریباً چار فیصد تک لایا جاسکے۔
اس سے ہمارے قرضوں کومجموعی ملکی پیداوار کے ساٹھ فیصد سے کم تک لایا جاسکے گا۔
عالمی بنک کے سینئر ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حامد مختار اور بنک کے قائم مقام Country سربراہ Paul Welton نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔