روزگار، کاروبار اور آمدن کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا تہنیتی پیغام

تھری اور فور جی سپیکٹرم سے پاکستان جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو گیا ہے، وزیراعظم
24 اپریل 2014 (15:20)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی سے جستجو اور کامیابی کی نئی راہیں کھلی ہیں، اس جدید ترین ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے سے نہ صرف ہر علاقے میں سروس کی فراہمی بہتر ہو گی بلکہ روزگار، کاروبار اور آمدن کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے اس کامیابی کو ممکن بنانے والے افراد کو خلوص دل سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی قیادت میں ٹیم نے شفاف اور نہایت مسابقانہ انداز میں اس کو ممکن بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام نے پاکستان کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں داخل کیا ہے جس کے ذریعے ہماری قوم ترقی کی نئی سرحدیں عبور کرے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے نیلامی کے کامیاب عمل پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے عہدیداران کو بھی مبارکباد دی