نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے سیاسی اور فوجی قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے

گوادر:ملکی ترقی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم
24 اپریل 2014 (06:53)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے سیاسی اور فوجی قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے، انہوں  نے یہ بات گوادر میں ایک بریفنگ کے موقع پر کہی اس سے قبل گوادر پہنچنے پر پی این ایس اکرم بیس پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے استقبال کیا، کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل ناصر خان جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھے، بلوچستان کے وزراء نواب زادہ ثناء اللہ زہری اور عبدالرحیم زیارت وال بھی اس موقع پر موجود تھے .