Thursday, 28 March 2024, 03:20:59 pm
وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورسے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ملاقات
December 24, 2020

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ محمد خالد خورشید نے آج اسلام آباد میں امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے خالد خورشید کو وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پراعتماد کااظہارکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے پر گلگت بلتستان کے عوام کاشکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ نئی حکومت وزیراعظم کے نصب العین کے تحت ترقی اور خوشحالی کے لئے علاقے کے قدرتی وسائل بروئے کار لائے گی۔

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.