Thursday, 28 March 2024, 10:22:05 pm
موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی:گورنر پنجاب
December 24, 2020

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

آج لاہورمیں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن سے باتیں کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور حزب اختلاف اس حوالے سے کچھ کرنے کے قابل نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیںبڑی ہوئی مایوسی کے باعث مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں اکٹھے نہیں ہیں۔

پنجاب کے گورنرنے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کی طرف سے منعقد کئے جانے والے جلسے کورونا وائرس کی وباء کے پھیلائو کا باعث بن رہے ہیں۔

اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہاکہ ملک کو غیرمستحکم کرنا حزب اختلاف کا ایجنڈا ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.