Friday, 29 March 2024, 11:22:47 am
وزیراعظم کا کامیاب جوان قومی پروگرام کے تحت نئے منصوبوں کا افتتاح
November 24, 2021

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے قومی ترقیاتی پروگرام کامیاب جوان کے تحت بدھ کی شام اسلام آباد میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے نئے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

ان منصوبوں میں کامیاب جوان مرکز' کامیاب جوان گرین یوتھ موومنٹ' کامیاب جوان انوویشن لیگ اور کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ شامل ہیں۔کامیاب جوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت چالیس لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو ایسے نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے بلاسود قرضے دے رہی ہے جن میں ہنرمندی کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جاے گی اس کے علاوہ مکانوں کی تعمیر کے لئے بھی بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے نوجوانوں سے کہا کہ اپنے اخلاقی معیار بہتر بناکر اچھے اور برے میں امتیاز کریں۔انہوں نے رسول پاک خاتم النبیینۖ کی تعلیمات کے مطابق آئندہ نسلوں کی کردار سازی کی ضرورت پر زور دیا۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کی اقتصادی ترقی کا عزم کر رکھاہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ چین اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ملکوں نے اپنے عوام کے لئے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جس کے فوائد انہیں بعد میں حاصل ہوئے۔انہوں نے کہا حکومت کاروبار اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لئے نوجوانوں کو قرضے فراہم کرے گی۔منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے اس موقعے پر گفتگو میں کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع تک رسائی دینے کے لئے ایک پورٹل متعارف کرائے گی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.