Thursday, 25 April 2024, 05:50:23 pm
وزیر خارجہ کا پاکستان ، سری لنکا تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور
November 24, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معاشی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

آج (بدھ)اسلام آباد میں سری لنکا کے لئے نامزد ہائی کمشنر عمر فاروق برکی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ادھر کمبوڈیا کے لئے نامزد سفیر ظہیر الدین بابر تھہیم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ سفیر کمبوڈیا کے ساتھ مذہبی سیاحت اور معاشی تعلقات بہتر بنانے کیلئے کام کرینگے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.