Wednesday, 08 December 2021, 08:39:41 am
تمام مذاہب کے پیروکار اختلاف ترک کرکے انسانیب کی فلاح کیلئے متحد ہوجائیں ، صدر
November 24, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب کے لوگوں میں رواداری اور ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دے رہا ہے تاکہ دنیا کو رہنے کے لئے پرامن جگہ بنایا جاسکے۔

انہوں نے آج (بدھ)اسلام آباد میں بین الاقوامی بین المذاہب امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور مذہبی آزادی پر عمل پیرا ہے جیسا کہ پاکستان کے آئین میں اسلامی اصولوں کے مطابق بیان کیا گیا ہے۔انہوں نے تمام مذاہب کے پیروکاروں سے کہا کہ وہ اپنے عقائد کی بنیاد پر اختلافات ترک کرکے انسانیت کی مشترکہ فلاح کے لئے متحد ہو جائیں۔صدر نے اس بات پر افسوس ظاہر کیاکہ بھارت میں مسلمانوں کی تاریخ مسخ کی جارہی ہے اور BJP کی حکومت امتیازی قوانین نافذ کر رہی ہے تاکہ مسلمانوں کو الگ تھلگ کیا جاسکے۔افغانستان میں صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان کی معیشت کی ترقی کے لئے اس ملک کو ایک موقع دینا چاہیے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ دنیا کے اس حصے میں اسلام صوفیائے کرام کی تعلیمات کے ذریعے پھیلا۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبینۖ و اصحابہ وسلم کی حیات طیبہ اور تعلیمات کے فروغ کیلئے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.