Thursday, 18 April 2024, 06:40:11 pm
وزیراعظم کی پولیو کیخلاف آئندہ دو سال کیلئے قومی ہنگامی ایکشن پلان کی منظوری
November 24, 2021

پولیو کے خاتمے کیلئے قومی ٹاسک فورس نے اگلے دو سالوں کیلئے پولیو کے خلاف قومی ہنگامی لائحہ عمل کی منظوری دی ہے ۔

یہ منظوری آج (بدھ)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ٹاسک فورس کے اجلاس میں دی گئی ۔وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ رسائی اور موثر نتائج کے حصول کیلئے بیماری سے بچاؤ کے دیگر پروگرامز کو پولیو مہم سے منسلک کیاجاناچاہیے۔انہوں نے ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہمات کے دوران وسیع اورموثر اقدامات پر ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں کوسراہا۔وزیراعظم نے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کی مہمات میں معاشی وتکنیکی معاونت پرعالمی ادارہ صحت اور یونیسیف سمیت عالمی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.