Wednesday, 24 April 2024, 12:50:00 am
ممتاز شاعرہ پروین شاکر کا 67واں یوم پیدائش
November 24, 2019

اردو زبان کی ممتاز شاعرہ پروین شاکر کا 67واں یوم پیدائش اتوار کے روز منایا گیا۔

وہ 24نومبر 1952کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ پروین شاکر کو 1976میں اپنے پہلے مجموعے خوشبو کی اشاعت کے بعد شاعری کے میدان میں شہرت ملی۔

ان کی دوسری معروف تصانیف میں ماہ تمام،صد برگ، خود کلامی اور انکار شامل ہیں۔

انہوں نے بطور استاد او رسول سرونٹ بھی خدمات سرانجام دیں۔

اردو ادب کیلئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں پروین شاکر کو 1990میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور 1976میں آدم جی ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وہ 26دسمبر 1994کو اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئیں تھیں۔

عالمی سرچ انجن گوگل نے ان کی یاد میں آج اپنے سرچ پیج کو ان کے Doodle سے مزین کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.