Thursday, 28 March 2024, 07:50:53 pm
بھارت کو اقوام متحدہ اور عالمی مبصرین کو مقبوضہ وادی تک رسائی دینی چاہیے،زرتاج گل
November 24, 2019

فائل فوٹو

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال جاننے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی مبصرین کو مقبوضہ وادی تک رسائی دے جس طرح پاکستان نے انہیں کنٹرول لائن تک رسائی فراہم کی تھی ۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے خطے کو دائو پر لگادیا ہے اور عالمی برادری کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کا خودارادیت کا حق دلوانے کیلئے سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

جموں و کشمیر کا اہم مسئلہ اجاگر کرنے میں ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان وہ واحد ذریعہ ہے جس کی مقبوضہ وادی تک رسائی ہے کیونکہ بھارت نے اپنا سیاہ چہرہ چھپانے کیلئے پانچ اگست سے وہاں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قانون انصاف کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کررہا ہے اور دنیا کو اس سلگتے مسئلے کا احساس دلایا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے اور اس مسئلے پر متعدد عالمی فورموں میں بحث کی جارہی ہے۔

پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری Kanwal Shauzab نے کہاکہ کشمیری ایک سو دن سے زائد عرصے مسلسل بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.