Saturday, 20 April 2024, 07:53:03 am
وزیر مملکت عابد شیر علی کی بجلی کمپنیوں کو جاری منصوبے قبل ازقت مکمل کرنے کی ہدایت
November 24, 2017

 بجلی کے وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے بجلی کمپنیوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام جاری منصوبے وقت سے پہلے مکمل کریں ۔

آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صارفین کو سستی توانائی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے تیل پر چلنے والے تمام مہنگے بجلی گھر بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

وزیر مملکت نے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے تمام متعلقہ شعبوں کی انتھک کوششوں کو سراہا اور کہاکہ اس وقت نظام میں زائد بجلی موجود ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نظام کی بعض خرابیوں اور لائن لاسز کی وجہ سے بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔

انہوں نے 500کلو واٹ پورٹ قاسم ٹرانسمیشن لائن کے فعال ہونے پر اطمینان ظاہر کیا اور نظام کی خرابیوں پر قابو پانے میں این ٹی ڈی سی اور ڈسکوز کی کار کر دگی کو سراہا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.