Friday, 19 April 2024, 09:17:49 am
ایکنک کی 21 ارب روپے سے زائد لاگت کی وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تیسرے مرحلے کی منظوری
November 25, 2017

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے مختلف شعبوں میں دوسوگیارہ ارب روپے سے زائد مالیت کے پندرہ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی صدارت میں ہوا جس میں شمالی لاہور کے ذیلی سٹیشن کو500کلوواٹ کی ترسیل اور اس سے متصل ترسیلی لائنوں اور تربیلا ڈیم کے 1400میگاواٹ کے پانچویں توسیعی منصوبے کی منظوری دی گئی جس پر باالترتیب بیس اور چار ارب روپے لاگت آئے گی۔

اجلاس میں دس ارب روپے سے زائد کی لاگت سے جھم پیر میں بارہ سوچوبیس میگاواٹ کے ہوا سے چلنے والے بجلی گھر کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

ایکنک نے وزیراعظم کی اکیس ارب سے زائد مالیت کی لیپ ٹاپ سکیم، ساہیوال اور سیالکوٹ میں پنجاب انٹرمیڈیٹ Cities امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔

پاکستان ریلوے کیلئے 31ارب روپے سے زائد مالیت کی آٹھ سو بیس مال بردارگاڑیو ں کی بوگیوں اور 230مسافرکوچزکی بھی منظوری دی گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.