دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ادھر اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کیلئے پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اپنے روایتی حریف کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی حاصل کرے گا۔